پرفیکٹ بننا کیوں ضروری ہے ؟
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جیسے دنیا آپ کو ہر وقت یہ کہہ رہی ہو:
"ہر کام میں بہترین بنو!"
ہر وقت مسکراؤ، ہر مضمون میں سب سے زیادہ نمبر لو، سب کو خوش رکھو، ہر کام میں آگے رہو۔
اگر ایسا نہ ہو، تو لوگ کہنے لگتے ہیں: "تم ناکام ہو۔"
کیا یہ سچ ہے؟
کیا ہر وقت کامل (پرفیکٹ) بننے کی دوڑ واقعی ضروری ہے؟
یہ دباؤ آتا کہاں سے ہے؟
یہ دباؤ مختلف جگہوں سے آتا ہے:
گھر سے: والدین یا رشتہ دار اکثر کہتے ہیں، “دیکھو فلاں بچہ کتنا اچھا ہے۔”
استادوں سے: “اگر تم نے پوزیشن نہ لی تو تم کچھ نہیں بن سکتے۔”
دوستوں سے: جب وہ ہر کامیابی دکھاتے ہیں، ہمیں لگتا ہے ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا سے: ہر کوئی اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ دکھاتا ہے، اور ہم خود کو کمتر سمجھنے لگتے ہیں۔
کامل بننے کی کوشش میں ہم کھو کیا دیتے ہیں؟
خود اعتمادی: ہم اپنے آپ پر یقین کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
خوشی: ہمیں ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے کہ ہم ناکام نہ ہو جائیں۔
اصلیت: ہم اپنے جیسا بننے کے بجائے دوسروں کی نقل کرنے لگتے ہیں۔
کیا کوئی انسان واقعی کامل ہوتا ہے؟
نہیں۔
دنیا میں کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا۔ ہر کسی سے غلطیاں ہوتی ہیں، ہر کسی کے پاس کوئی نہ کوئی کمی ہوتی ہے۔جو لوگ بظاہر بہت کامیاب نظر آتے ہیں، وہ بھی اندر سے کسی نہ کسی تکلیف میں ہوتے ہیں ... بس وہ ظاہر نہیں کرتے۔
تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
خود کو وقت دیں: ہر کام وقت سے ہوتا ہے، جلدی میں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔غلطیوں سے سیکھیں: غلطی کرنا شرم کی بات نہیں، اصل بات یہ ہے کہ ہم اس سے کچھ سیکھیں۔اپنے آپ سے محبت کریں: جیسے ہیں، ویسے ہی قبول کریں۔
آخر میں ایک بات یاد رکھیں:
کامل بننا ضروری نہیں۔اصلی اور سچّا ہونا ضروری ہے۔آپ جیسے ہیں، آپ ویسے ہی خوبصورت ہوں۔
اپنے آپ کو دوسروں سے نہ ملائیں، کیونکہ آپ کی راہ سب سے الگ ہے۔
#nocomparisonneeded#youareperfect#motivation#loveyourself#selflove#positivity


پڑھیں اور اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں
جواب دیںحذف کریںLovely my friend 😭🦋always stay blessed
حذف کریںبہت خوبصورت لکھا ہے۔ ہر اسٹوڈنٹ کے لیے بہت اہم ہے 🙌🏻
جواب دیںحذف کریںآج کل ہر کوئی پرفیکشن کے پیچھے بھاگ رہا ہے اور میری خیال سے یہ پوسٹ ہر کسی کے لیے فائدہ مند ہے۔
جواب دیںحذف کریں