کتابیں۔۔محبت اور میں
محبت کسی رشتے کی محتاج نہیں
محبت صرف انسانوں تک محدود نہیں ہوتی، بعض رشتے لفظوں سے بنتے ہیں ۔ میری زندگی کی سب سے پہلی محبت ایک کتاب تھی۔ وہ نہ مسکرائی، نہ بولی، مگر میں ہر صفحے میں خود کو محسوس کرتی رہی۔
محبت ہمیشہ کسی شخص کی محتاج نہیں ہوتی۔ بعض اوقات وہ ایک پرانی کتاب میں، ایک سطر میں، ایک خاموشی میں بھی مل جاتی یے
زندگی کی پہلی محبت
کتابیں میرے لیے محبت کی علامت ہیں۔ یہ وہ رشتے ہیں جو وقت، حالات اور مزاج سے بالاتر ہو کر ساتھ نبھاتے ہیں۔مطالعہ کی عادت صرف علم نہیں دیتی ..یہ دل کو زندگی دیتی ہے۔
کیا آپ کی زندگی کی کوئی خاص کتاب ہے؟ تبصروں میں ضرور شیئر کریں
مطالعہ صرف علم حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں، یہ روح کا سکون ہے۔ جب ہم کسی اچھی کتاب کے صفحے پلٹتے ہیں، تو صرف لفظ نہیں بدلتے سوچیں، احساسات اور زاویے بدلتے ہیں۔ کتابیں ہمیں بہتر انسان بناتی ہیں، ہمیں خود سے ملاتی ہیں، اور ایک ایسی دنیا کی سیر کراتی ہیں جہاں خواب زندہ ہوتے ہیں۔
۔

Brilliant 🌼
جواب دیںحذف کریں